امریکا کا بڑا دفاعی قدم؛ جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع، نوراڈ نے تصدیق کی

واشنگٹن (20 جنوری 2026) امریکی فضائیہ کے جنگی طیارے گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ (NORAD) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ تعیناتی خطے میں فضائی نگرانی اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کا حصہ ہے۔

نوراڈ نے واضح کیا کہ گرین لینڈ کی حکومت کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے، اور ڈنمارک کی حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ تمام ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔

یہ اقدام 1951 کے امریکہ-ڈنمارک معاہدے اور 1958 کے نوراڈ معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے، جو شمالی امریکا کو فضائی خطرات اور بیلسٹک میزائل حملوں سے بچانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ گرین لینڈ ڈنمارک کا خودمختار علاقہ ہے، اور امریکا نے اس کے دفاع کا عہد کیا ہوا ہے۔

یہ تعیناتی حالیہ عالمی تناؤ، خاص طور پر قطب شمالی میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے تناظر میں دیکھی جا رہی ہے۔