
(“تصویر: UrduPoint”)
ایشیا کپ: ٹرافی نہ ملنے سے بھارت غصے میں، محسن نقوی کی برطرفی پر غور
اے سی سی صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی تیاری، ایشین کرکٹ کونسل دو دھڑوں میں بٹی
بی سی سی آئی ایشین چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر شدید ناراض ہے اور اب کونسل میں اپنی حکمت عملی بنانے لگا۔
بھارتی بورڈ کی طرف سے اے سی سی صدر محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی منصوبہ بندی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل اب دو گروہوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔
ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں بنگلہ دیش پاکستان کے ہمراہ ہے، سری لنکا بھارت کی حمایت میں، جبکہ افغانستان کبھی اس طرف تو کبھی اس طرف جاتا نظر آتا ہے۔
دوسری جانب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی، بی سی سی آئی سے نہ معافی مانگی نہ مانگیں گے، اگر بھارت واقعی ٹرافی چاہتا ہے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آ کر لے جا سکتا ہے۔






