بگ بیش لیگ میں نیا اصول؛ پہلے اوور کا چھکا یا چوکا کراؤڈ میں جائے تو شائقین گھر لے جائیں

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ 2025-26 سیزن میں امریکی بیس بال کی روایت اپناتے ہوئے شائقین کے لیے دلچسپ سہولت متعارف کر دی ہے، جس کے تحت ہر اننگز کے پہلے اوور میں چھکے یا چوکے کی صورت میں گیند کراؤڈ میں جائے تو تماشائی اسے یادگار کے طور پر گھر لے جا سکیں گے۔ یہ اصول مینز اور ویمنز دونوں لیگ میں نافذ ہوگا، اور گیند واپس کرنے کی پرانی روایت ختم ہو جائے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ “یہ قدم شائقین کو میچ کا حصہ بنانے اور لیگ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے اٹھایا گیا، جو بیس بال کی ‘ہوم رن’ گیند کی طرح ہوگا”۔

پہلے اوور کی گیند کراؤڈ کیچ کرنے والے شائقین کو گیند تحفے میں ملے گی، جبکہ باقی اوورز میں گیند واپس کرنی ہوگی۔ یہ اصول 8 نومبر 2025 سے شروع ہونے والے سیزن میں ہوگا، اور شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پروموز بھی چلائی جائیں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم ٹی20 کرکٹ کو مزید تفریحی بنائے گا، اور نوجوان شائقین کو سٹیڈیم کھینچے گا۔