
سڈنی (18 جنوری 2026) بگ بیش لیگ میں پاکستانی اسٹارز محمد رضوان اور بابر اعظم سست ترین بیٹرز کی فہرست میں ٹاپ 2 پر پہنچ گئے ہیں۔ دونوں کرکٹرز سے ٹیموں نے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی تھیں، مگر دونوں نے ہارڈ ہٹنگ کے بجائے روایتی محتاط کرکٹ کھیلی۔
رضوان ٹاپ پر ہیں جن کا اسٹرائیک ریٹ صرف 102.74 ہے۔ انہوں نے 10 اننگز میں 18.7 کی اوسط سے 187 رنز بنائے، اور کوئی نصف سنچری بھی نہیں لگا سکے۔
دوسرے نمبر پر بابر اعظم ہیں جن کا اسٹرائیک ریٹ 107.48 ہے۔ بابر نے 9 میچز میں 28.71 کی اوسط سے 201 رنز بنائے اور 2 ففٹیز لگائیں۔
تیسرے اور چوتھے نمبر پر کونسٹاس (110.21) اور ٹام روجرز (127.50) ہیں۔ یہ اعداد و شمار پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے مایوس کن ہیں، جہاں دونوں کھلاڑیوں سے ایکسپلوسو بیٹنگ کی توقع تھی۔






