بھارتی میڈیا جھوٹی افواہیں اڑا رہا ہے، میں نے کسی سے معافی نہیں مانگی: محسن نقوی

بھارتی میڈیا جھوٹی افواہیں اڑا رہا ہے، میں نے کسی سے معافی نہیں مانگی: محسن نقوی

پی سی بی چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سراسر جھوٹ ہے کہ میں نے ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سے معذرت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ تو میں نے کوئی غلطی کی اور نہ ہی کسی سے معافی مانگی۔

انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے میری خواہش تھی کہ بھارت کو اسی دن ٹرافی دی جائے اور آج بھی میں اس کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے بھارتی کپتان کو پیغام دیا کہ وہ اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔

محسن نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانے میں لگا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت نے کرکٹ میں سیاست گھسیٹ کر کھیل کے وقار کو نقصان پہنچایا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *