
“تصویر: اردو پوائنٹ”
دہلی پولیس نے مسلح مقابلے کے دوران گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز کو ہتھکڑیوں میں جکڑ لیا، جنہیں مشہور بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو ہلاک کرنے کی ٹاسک پر بھیجا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کی شناخت راہول اور ساہل کے ناموں سے ہوئی ہے، انہوں نے منور فاروقی کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے لیے ممبئی اور بنگلورو میں ریکی بھی کی تھی۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم راہول زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اور اس کے خلاف ہریانہ میں دسمبر 2024 کے تہرے قتل کیس کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس گینگ کے دیگر ارکان کو گرفتار کرنے کے لیے مزید چھاپے مار آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پہلے انہیں روکا جا سکے۔






