بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ تو کھیلیں گے، لیکن کرکٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق،

اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ ویمن پلیئرز ہاتھ ملائیں گی یا گلے ملیں گی، سیکرٹری  بھارتی کرکٹ بورڈ کرکٹ کے تمام قوائد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا :

“تصویر: اردو پوائنٹ”

بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ تو کھیلیں گے، لیکن کرکٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق، جو ایم سی سی کے رولز میں لکھے ہیں، بس وہی فالو کریں گے۔ یہ گارنٹی نہیں دے سکتے کہ ہماری پلیئرز پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملائیں گی یا گلے ملیں گی۔ یعنی بات وہی ہے جو پہلے تھی، کوئی نرمی نہیں۔

یہ بات تو ویسے ہی عجیب لگتی ہے کہ بی سی سی آئی ایشیا کپ کے بعد اب آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کرنے پر تلا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 اکتوبر کو پاک-بھارت میچ میں بھارتی ویمن ٹیم پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہیں ملائے گی۔ ویسے یہ کوئی نئی بات نہیں، ایشیا کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔ اور ہاں، فائنل جیتنے کے بعد تو بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین سے ٹرافی تک وصول نہیں کی۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کیا ڈرامہ ہوتا ہے!

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *