جنوبی کوریا میں خاتون نے کاکروچ مارنے کی کوشش میں اپارٹمنٹ کو آگ لگا دی؛ چینی خاتون جاں بحق

خاتون نے فلیم تھروور سے کاکروچ جلانے کی کوشش کی، آگ پھیل گئی؛ پانچویں منزل سے چھلانگ لگانے والی خاتون ہلاک

پولیس نے غفلت اور حادثاتی موت کی دفعات عائد کرنے کی تیاری؛ شوہر اور بچہ محفوظ

جنوبی کوریا کے شہر آسان میں ایک خاتون نے کاکروچ مارنے کی کوشش میں فلیم تھروور کا استعمال کیا، جس سے گھریلو سامان میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔ اس حادثے میں پانچویں منزل پر رہائش پذیر 30 سالہ چینی خاتون نے جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگائی، مگر وہ جاں بحق ہو گئیں۔ خاتون اپنے شوہر اور 2 ماہ کے بچے کے ساتھ رہتی تھیں، آگ لگنے پر جوڑے نے بچے کو کھڑکی سے ملحقہ بلاک میں پڑوسی کے حوالے کر دیا، شوہر محفوظ مقام پر چڑھ گئے، مگر خاتون ناکام رہیں۔

پولیس نے بتایا کہ 20 سالہ خاتون نے کاکروچ جلانے کے لیے فلیم تھروور استعمال کیا، جو پہلے بھی آزما چکی تھیں، مگر اس بار آگ پھیل گئی۔ پولیس غفلت برتنے اور حادثاتی موت کی دفعات عائد کر کے وارنٹ گرفتاری لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ واقعہ 23 اکتوبر 2025 کو پیش آیا، اور آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔