11 سے 27 نومبر تک میچز؛ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز، 1-1 کمپنی لاہور، 3-3 راولپنڈی میں تعینات

پنجاب حکومت نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی سہ ملکی کرکٹ سیریز (11 سے 27 نومبر 2025) کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، آئین کے آرٹیکل 245 اور رینجرز آرڈیننس 1959 کے تحت فوج اور رینجرز طلب کی گئی ہیں۔ لاہور میں آرمی اور رینجرز کی ایک ایک کمپنی، جبکہ راولپنڈی میں تین تین کمپنیاں تعینات ہوں گی۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بھی سکیورٹی کے لیے استعمال ہوں گے، اور میچز، ٹیموں کے قیام، اور ٹریول روٹس پر سخت نگرانی رہے گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ سکیورٹی 8 سے 30 نومبر تک جاری رہے گی، اور تمام اداروں کو بروقت عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ شائقین کو پرامن ماحول دینا حکومت کی ترجیح ہے، اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔






