فیفا صدر جیانی انفنٹینو کا پاکستان کا دورہ جلد؛ “خواہش ہے کہ پاکستان ایشیا کی ٹاپ ٹیم بنے”

لندن (23 جنوری 2026) فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا، اور اب وہ اسے پورا کرنے جا رہے ہیں۔

انفنٹینو نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر کی تعریف کی اور کہا کہ وہ زبردست کام کر رہے ہیں۔ پاکستان فٹبال کا ایک عظیم ملک ہے، اور میری خواہش ہے کہ پاکستان ایشیا کی ٹاپ ٹیم بنے۔ ہم اس مقصد کے لیے کام بھی کر رہے ہیں۔

یہ بیان پاکستانی فٹبال کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ فیفا صدر کا دورہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی، انفراسٹرکچر اور قومی ٹیم کی بہتری کے لیے نئی راہیں کھول سکتا ہے۔ شائقین فٹبال اس دورے کے منتظر ہیں۔