ٹی20 ورلڈکپ 2026: پاکستان کے تمام میچز کولمبو میں، مکمل شیڈول سامنے آگیا!

آئی سی سی نے 2026 مینز ٹی20 ورلڈکپ کا سرکاری شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا، لیکن پاکستان کی پوری ٹیم اپنے تمام گروپ میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔

پاکستان کے گروپ میچز (گروپ A):

  • 07 فروری 2026 → پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز (کولمبو)
  • 10 فروری 2026 → پاکستان بمقابلہ امریکہ (کولمبو)
  • 15 فروری 2026 → پاکستان بمقابلہ بھارت (کولمبو) ← سب سے بڑا میچ!
  • 18 فروری 2026 → پاکستان بمقابلہ نمیبیا (کولمبو)

اگلے مراحل:

  • سپر ایٹ مرحلہ: 21 فروری 2026 سے شروع
  • سیمی فائنل: 4 اور 5 مارچ 2026
  • فائنل: 8 مارچ 2026 (احمد آباد، لیکن اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو فائنل بھی کولمبو شفٹ ہو جائے گا)

پاکستان کو کولمبو کے سست وکٹوں اور ایشین کنڈیشنز کا مکمل فائدہ ملے گا، جبکہ بھارتی ٹیم کو نیوٹرل وینیو پر کھیلنا پڑے گا۔ ماہرین کہہ رہے ہیں کہ یہ شیڈول پاکستان کے لیے “گھر سے باہر گھر جیسا” ہے!