پنجاب حکومت کا بڑا اقدام؛ سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل تعلیم کا آغاز، طلباء کو گوگل ورک اسپیس مفت ملے گا

لاہور (12 جنوری 2026) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل تعلیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ کابینہ نے طلباء کے لیے گوگل ورک اسپیس فار ایجوکیشن پروگرام کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت طلباء کو جدید ڈیجیٹل ٹولز مفت دستیاب ہوں گے۔

اس پروگرام کے تحت طلباء کو آن لائن کلاس روم، ای میل، کلاؤڈ اسٹوریج، دستاویزات شیئر کرنے اور کولیبریشن ٹولز کی سہولت ملے گی۔ مقصد طلباء کی ڈیجیٹل مہارتیں، تخلیقی صلاحیت اور ٹیم ورک کو فروغ دینا ہے۔ اساتذہ اور طلباء کے درمیان بہتر رابطہ اور آن لائن لرننگ کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

یہ قدم سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا اہم حصہ ہے اور طلباء کو عالمی تعلیمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک بڑی پیش رفت ہے۔