پنجاب پولیس ملک کی سب سے کرپٹ، خیبرپختونخوا پولیس سب سے کم کرپٹ؛ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے کھول دیا پول

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2025 نے ملک میں کرپشن کے تاثر کو بے نقاب کر دیا ہے، جہاں قومی سطح پر پولیس کو سب سے زیادہ کرپٹ شعبہ قرار دیا گیا ہے اور 24 فیصد شرکاء نے اسے کرپٹ کہا، جبکہ صوبائی سطح پر پنجاب پولیس کرپشن کے سب سے خراب تاثر کے ساتھ 34 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے۔ رپورٹ میں بلوچستان 22 فیصد، سندھ 21 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا میں یہ شرح سب سے کم 20 فیصد رہی، جو عوامی خدمات میں رشوت کے لحاظ سے بھی خیبرپختونخوا کو سب سے بہتر اور پنجاب کو سب سے خراب پوزیشن پر لا کھڑا کرتی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے رپورٹ پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کرپشن کے تمام منفی ایوارڈز سے بچ گئی جبکہ دوسرے صوبے سرفہرست ہیں، اور ہماری ڈیجیٹل ایپ دستک نے 2025 کا ایوارڈ جیت لیا۔ رپورٹ سے واضح ہے کہ عوام کا پولیس پر اعتماد کم سے کم ہے، خاص طور پر پنجاب میں جہاں کرپشن کا تاثر سب سے بلند ہے، جو اداروں کے لیے ایک بڑا الارم ہے اور فوری اصلاحات کا مطالبہ کرتی ہے۔