پنجاب کابینہ نے الیکٹروبس کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

30ویں اجلاس میں TLP پر پابندی کی توثیق؛ سکول ٹیچرز انٹرن بھرتی، ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن سبسڈی منظور

لاہور-راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل MOU، ایئر پنجاب کمپنی قیام، گنے کرشنگ 15 نومبر سے شروع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30واں کابینہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملتان، راولپنڈی، اور لاہور میں الیکٹروبس کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی، جبکہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔ اجلاس میں سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتی، چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت 60% سبسڈی، اور گنے کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز کے “جس کی ملکیت اسی کا قبضہ” ویژن کے تحت پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 منظور ہوا۔

کابینہ نے لاہور-راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل کے لیے MOU، ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی قیام، پرائم منسٹر کیش لیس اسٹریٹیجی کے تحت ریٹیلرز QR کوڈ، محراب محفوظ روشن پنجاب، مصر کے ساتھ زرعی اشتراک MOU، پنجاب سینٹر آف ایکسی لینس انسداد تشدد و انتہا پسندی بورڈ تشکیل، ٹریفک جرمانہ اور پوائنٹ سسٹم، نیشنل بینک پارک میوزیم، لاہور میوزیم ماسٹر پلان، الیکٹرک بس ڈپو گرانٹس، گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سنگ بنیاد، ضلعی ہسپتالوں کارڈیک کیتھ لیبز اسٹاف، اور پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بھرتیوں پر پابندی نرمی کی منظوری دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن کے لیے 10,000+ ایپلی کیشنز، کسان کارڈ فیز II سے 100 ارب تقسیم اور 70 ارب ریکوری، ڈی اے پی/یوریا فراہمی، اور انسداد سموگ کے لیے الیکٹرک بسوں کا آغاز۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں میکانائزیشن پر توجہ نہ دینے سے زراعت زبوں حالی کا شکار ہوئی، اب صنعتکار وزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم سے فائدہ اٹھائیں، اور سموگ مہم میں کسان/صنعت کار کردار ادا کریں۔ چین دورے سے چائنیز کمپنیوں کی سرمایہ کاری آمادگی، ایران سولر پینلز جائزہ وفد، اور قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 8 یونٹس نومبر سے شروع۔