90 فنانسرز پر مقدمات، 31 نفرت انگیز مواد کیسز، جدید اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد

“Image Source: UrduPoint.com
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے:
- 23 ارب 40 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد
- 92 بینک اکاؤنٹس سیل
- 90 فنانسرز کے خلاف مقدمات درج
- سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے پر 31 کیسز
- جدید اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور بڑی تعداد میں شیلز برآمد
دینی اداروں اور افغان مہاجرین پر بھی ایکشن:
- پنجاب میں 84% آئمہ کرام کی رجسٹریشن مکمل، چند روز میں 100% ہو جائے گی
- 5 وفاق المدارس کو آن بورڈ کیا گیا، جلد مدارس کی رجسٹریشن شروع
- وال چاکنگ پر مکمل پابندی
- تین ہفتوں میں 6,220 افغان مہاجرین واپس بھیجے گئے
- افغانوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی
جرائم میں کمی:
- جہلم، چکوال، اٹک، پاکپتن، خوشاب، بہاولپور میں ڈکیتی، راہزنی، چوری میں 70-90% کمی
- خواتین پر جرائم کے کیسز میں ڈرون سرویلنس کی منظوری
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ “دہشت گرد پنجاب سے بھاگ کر دوسرے صوبوں میں نہیں جا سکیں گے، یہ معاملہ وفاق اور ایپکس کمیٹی میں اٹھائیں گے”۔






