تمام مسافروں کو روک ٹوک کے بغیر آمدورفت کی اجازت؛ پہلی بار سفر کرنے والوں سے اضافی پوچھ گچھ
ہیومن سمگلنگ سے بچاؤ؛ بیان حلفی کی شرط غیر سرکاری، مسافروں کو پریشانی

ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق، ملک بھر کے مسافروں کو بنا کسی تعصب کے کراچی ایئرپورٹ سے آمدورفت کی مکمل اجازت ہے، مگر جن دنوں بیرون ملک سفر کا رجحان زیادہ ہوتا ہے، وہاں پہلی بار سفر کرنے والوں یا مشکوک افراد سے ہیومن سمگلنگ کے خدشات کی وجہ سے اضافی پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔ حکام نے کہا کہ اگر کوئی مسافر کراچی سے دور کے علاقے کا ہے اور پہلی بار سفر کر رہا ہے تو اس سے صرف یہ پوچھا جاتا ہے کہ قریبی ایئرپورٹ کی بجائے کراچی کو کیوں ترجیح دی، تسلی بخش جواب پر فوری کلیئر کر دیا جاتا ہے۔
دوسری جانب، گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، FIA نے بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والوں پر بیان حلفی جمع کرانے کی غیر سرکاری شرط عائد کی ہے، جس میں یقین دہانی کروائی جاتی ہے کہ یورپ یا دیگر ملک غیر قانونی سفر نہیں کیا جائے گا، اور یہ 18/19 گریڈ افسر سے تصدیق شدہ ہو۔ اس شرط کا باضابطہ اعلان نہ ہونے سے درجنوں مسافر روکے گئے، جن کے پاس تمام دستاویزات تھے، مگر بیان حلفی نہ ہونے سے پریشانی ہوئی۔ FIA نے اسے سمگلنگ روکنے کا اقدام قرار دیا، مگر مسافروں نے شفافیت کا مطالبہ کیا۔






