یکم دسمبر سے پیٹرول 2 روپے، ڈیزل 4.79 روپے سستا؛ حکومت کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (30 نومبر 2025، رات 11:33) حکومت پاکستان نے آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2025 سے 15 دسمبر تک نئی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔

نئی قیمتیں: پیٹرول → 2 روپے کمی کے بعد 263.45 روپے فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل → 4 روپے 79 پیسے کمی کے بعد 279.64 روپے فی لیٹر

یہ کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی اور روپے ڈالر ایکسچینج ریٹ کی بہتری کی وجہ سے کی گئی ہے۔ اس سے موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں، کسانوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کچھ ریلیف ضرور ملے گا، لیکن ماہرین کہہ رہے ہیں کہ یہ خوشی عارضی ہے کیونکہ حکومت کا 200 ارب روپے اضافی پیٹرولیم لیوی وصول کرنے کا پلان پہلے سے طے ہے۔ سینیٹ میں بتایا جا چکا ہے کہ اپریل سے ستمبر 2025 تک ہی 66.13 ارب روپے اضافی لیوی جمع ہو چکے ہیں۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ اگر عالمی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے تو ٹیکسز کم کرکے مستقل ریلیف دیا جائے، نہ کہ چند روپے کی عارضی کمی کے بعد دوبارہ بوجھ ڈالا جائے۔