کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آگئی ہیں۔ شدید بارش کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں یا کھلی جگہوں پر پناہ لینے سے احتیاط کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *