
یوٹیوب نے ویڈیوز کی بہتر نیوی گیشن کے لیے نیا فیچر “چیپٹرز” پیش کر دیا ہے، جو صارفین کے لیے بہت سہولت لائے گا۔ اس فیچر کی ٹسٹنگ کے دوران مثبت ردعمل ملنے پر 28 مئی سے یہ باقاعدہ طور پر فعال ہو گیا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق، چیپٹرز ڈیسک ٹاپ کے علاوہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر بھی استعمال ہو سکیں گے۔ صارفین چیپٹرز پر کلک کر کے ویڈیو کے مخصوص حصوں تک فوری رسائی حاصل کر سکیں گے۔
چیپٹرز ویڈیو پلیئر کے نیچے دکھائی دیں گے اور ویڈیو کے ڈسکرپشن میں ٹائم سٹیمپ کے ساتھ ظاہر ہوں گے۔ یہ ایک اختیاری فیچر ہے، جو تب فعال ہوگا جب تخلیق کار اپنی ویڈیوز میں اسے شامل کرے گا۔ تخلیق کاروں کو چیپٹرز شامل کرنے کے لیے پہلا چیپٹر 0:00 پر ہونا ضروری ہے، کم از کم تین ٹائم سٹیمپ ہونے چاہئیں، اور ہر چیپٹر کا دورانیہ دس سیکنڈ سے زیادہ ہونا چاہیے۔
یہ فیچر یوٹیوب کے حالیہ پیش کردہ نئے فیچرز کی فہرست میں شامل ہے۔ چند دن قبل یوٹیوب نے بیڈ ٹائم ریمائنڈر جیسا فیچر بھی متعارف کروایا تھا، جو صارفین کی روزمرہ عادات کو بہتر بنانے میں مدد دے رہا ہے






