عمر اکمل کا وقار یونس پر بڑا الزام: میرا کیریئر تباہ کیا، نئی گاڑی برداشت نہ ہوئی

2016 ورلڈ کپ سے پہلے فائلیں بنوائیں؛ میں نے کتنی لیگز چھوڑیں، پاکستان میری ترجیح

عمر اکمل: اللہ نے دیا تو گاڑی، کپڑے لوں؛ رانا نوید بھی یہی کہیں گے

تصویر: UrduPoint.com

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے نجی ٹی وی انٹرویو میں سابق کوچ وقار یونس پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ “وقار یونس نے میرا کیریئر تباہ کیا، انہیں برداشت نہ تھا کہ کل کا بچہ نئی گاڑی لے کر آ رہا ہے”۔ 35 سالہ کرکٹر نے کہا کہ “اللہ نے مجھے دیا تو میں اپنے اور گھر والوں کے شوق پورے کر رہا ہوں، اس میں بری بات کیا؟ میرے ساتھ کھیلنے والے رانا نوید الحسن بھی یہی کہیں گے”۔

عمر اکمل نے بتایا کہ “وقار یونس نے مجھے پرفارمنس پر نہیں، نئی گاڑی اور اچھے کپڑوں کی وجہ سے باہر نکالا، 2016 ورلڈ کپ سے پہلے فائلیں اور لیٹر بنوا کر پی سی بی کو دیے کہ مجھے نکال دو تو ٹیم ٹھیک ہو جائے گی”۔ انہوں نے کہا کہ “بطور سینئر کرکٹر وقار کی عزت کرتا ہوں، لیکن بطور کوچ ان کی عزت نہیں کروں گا”۔

عمر اکمل نے مزید کہا کہ “میں نے پاکستان کے لیے جتنی لیگز کی آفر چھوڑی ہیں، وہ کوئی نہیں چھوڑتا، میری پہلی ترجیح آج بھی پاکستان سے کھیلنا ہے”۔