شادی شدہ افراد کنواروں سے زیادہ خوش؛ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

جرنل Evolutionary Psychological Science میں شائع ہونے والی نئی تحقیق نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی شدہ جوڑے کنواروں کے مقابلے میں زندگی میں زیادہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔ اس مطالعے میں 12 ممالک سے 6,338 افراد کو شامل کیا گیا، جنہیں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا: شادی شدہ، کنوارے جو شادی نہیں چاہتے، اور وہ جو شادی کرنا چاہتے ہیں مگر مشکلات کا سامنا ہے۔ تحقیق میں جذباتی صحت، زندگی پر اطمینان، خوشی، اور امید کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے پتہ چلا کہ شادی کے بعد مثبت جذبات کی سطح بڑھ جاتی ہے، زندگی پر اطمینان میں اضافہ ہوتا ہے، اور خوشی کے لمحات شیئر کرنے کا رجحان زیادہ ہوتا ہے۔ شادی شدہ افراد میں تناؤ کم اور امید زیادہ پائی گئی، جبکہ کنواروں میں تنہائی اور عدم اطمینان کے آثار نمایاں تھے۔ محققین نے کہا کہ شادی ایک سپورٹ سسٹم فراہم کرتی ہے، جو جذباتی استحکام دیتا ہے۔ یہ تحقیق شادی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جو معاشرتی دباؤ کے باوجود خوشی کا ذریعہ بن سکتی ہے