محکمہ موسمیات: آج موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سردی؛ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان میں دھند
شہری ماسک پہنیں، غیر ضروری سفر سے گریز؛ فضائی آلودگی کے اثرات کم کرنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق، آج موسم خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات سردی ہوگی۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور قدرے سرد، مری اور گلیات میں بھی خشک موسم متوقع ہے۔ پنجاب کے لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، اور ملتان میں اسموگ کی لپیٹ رہے گی۔
محکمہ نے شہریوں کو ماسک کا استعمال، غیر ضروری سفر سے گریز، اور گاڑیوں کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی، تاکہ فضائی آلودگی کے اثرات کم ہوں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک موسم اور آلودگی سے سانس کی تکلیف اور دیگر مسائل بڑھ سکتے ہیں۔






