بھاٹی گیٹ آپریشن میں جانوروں اور پرندوں کی ہلاکت کی خبر بے بنیاد؛ ایل ڈی اے کی تردید سوشل میڈیا پر جھوٹی ویڈیوز، دکانداروں کے ساتھ مل کر سامان اور جانور بحفاظت منتقل کیے گئے

تصویر: UrduPoint.com

ایل ڈی اے ترجمان نے بھاٹی چوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران جانوروں اور پرندوں کی ہلاکت کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ دو روز قبل ایل ڈی اے، ٹیپا، اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں نے سولہ کینال سرکاری اراضی کلیئر کرانے کا آپریشن کیا تھا۔ آپریشن سے قبل ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیموں نے دکانداروں کے ساتھ مل کر تمام سامان، پرندے اور جانور بحفاظت منتقل کیے۔ ایل ڈی اے کی جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار دکانداروں کی مدد کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ہلاکت کی خبریں بالکل جھوٹی اور من گھڑت ہیں، جن کا مقصد صرف ریٹنگ اور ویورشپ حاصل کرنا ہے۔ آپریشن مکمل طور پر پرامن اور انسانی ہمدردی کے ساتھ کیا گیا، اور کوئی جانور یا پرندہ متاثر نہیں ہوا۔