
لیول 1 خلاف ورزی، ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول 1 خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ واقعہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پیش آیا جب بابر 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں بیٹ سے اسٹمپس کو مار بیٹھے۔
بابر نے الزام تسلیم کر لیا، اس لیے سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا۔
یہ وہی میچ تھا جس میں بابر نے 26 ماہ بعد ون ڈے سنچری اسکور کی تھی، لیکن آؤٹ ہونے کا انداز تنازعہ بن گیا۔






