
دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ (LCA) تیجس Mk-1A نمائش کے دوران رن وے پر کھڑا تھا کہ اچانک اس کے انجن ایریا سے آئل لیک شروع ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ٹیکنیشنز نے ہنگامی طور پر شاپنگ بیگز اور پلاسٹک ڈرم استعمال کر کے لیک ہونے والا تیل روکنے کی کوشش کی۔
یہ واقعہ بھارت کی “میک ان انڈیا” اور “آتم نربھر بھارت” مہم کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ تیجس کو بھارتی دفاعی صنعت کا فلیگ شپ پروجیکٹ قرار دیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لیک ہائیڈرولک سسٹم یا انجن آئل لائن کی خرابی کی وجہ سے ہوا، جو گراؤنڈ ٹیسٹ کے دوران بھی سنگین مسئلہ ہے۔
بھارتی میڈیا نے اسے “معمولی تکنیکی مسئلہ” قرار دیا جبکہ پاکستانی اور عالمی سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور میمز کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یاد رہے کہ تیجس پروجیکٹ کو 40 سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے اور اب تک یہ مکمل آپریشنل کیے بغیر مسلسل تکنیکی مسائل کا شکار رہا ہے۔






