ہفتہ وار مہنگائی میں 0.07% اضافہ؛ سالانہ شرح 3.53% ہو گئی

ایک ہفتے میں 16 اشیائے ضروریہ مہنگی، ٹماٹر 57% تک قیمتیں بڑھیں

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 14 سے 20 نومبر 2025 کے دوران:

مہنگی ہوئیں (16 اشیاء):

  • ٹماٹر: +57.03%
  • لہسن: +2.61%
  • چینی: +2.23%
  • بیف، کوکنگ آئل، گھی، ایل پی جی، جلانے والی لکڑی، کیلے، چائے پتی وغیرہ

سستی ہوئیں (13 اشیاء):

  • پیاز: -12.38%
  • چکن: -8.08%
  • آلو، آٹا، انڈے، دال مونگ، دال چنا وغیرہ

22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں سبزیوں کی قلت، چینی مافیا، اور ایل پی جی/کوکنگ آئل کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ سالانہ مہنگائی اب بھی 4% سے کم ہے۔