
بھارتی فضائیہ نے سرکاری طور پر تصدیق کر دی کہ دبئی ایئر شو 2025 کے آخری دن (21 نومبر) فضائی مظاہرے کے دوران تیجس Mk-1A کریش ہو گیا، پائلٹ ونگ کمانڈر نامنش سائل موقع پر شہید ہو گئے۔
بھارتی ایئر فورس کا ایکس پر بیان: “سانحے پر گہرا دکھ ہے۔ ہم شہید پائلٹ کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کی جا رہی ہے۔”
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ لو لیول ایروبیٹک مانور کے دوران اچانک نیچے آیا، رن وے کے قریب زمین سے ٹکرایا اور شعلوں میں لپیٹ گیا۔ یہ تیجس پروگرام کا دوسرا بڑا حادثہ ہے (پہلا مارچ 2025 میں راجستھان)۔
بھارتی میڈیا اور عوام میں شدید غم و غصہ؛ “میک ان انڈیا” اور HAL کی ناکامی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔






