جرمنی نے پاکستانیوں کے لیے نیا آن لائن ویزہ پورٹل شروع کر دیا؛ ایمپلائمنٹ اور اسٹوڈنٹ ویزہ اب مکمل ڈیجیٹل

اسلام آباد (11 دسمبر 2025، شام 4:50) جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی اور اسلام آباد نے پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ایمپلائمنٹ، اسٹوڈنٹ، جاب سیکر، ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر طویل مدتی ویزوں کو مکمل طور پر آن لائن قونصلر سروسز پورٹل پر منتقل کر دیا ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت اب درخواست دہندگان کو قونصلیٹ میں طویل انتظار اور واکنگ لسٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ گھر بیٹھے مکمل عمل مکمل کر سکیں گے۔

قونصلیٹ نے واضح کیا ہے کہ تمام پرانی ویٹنگ لسٹیں مکمل طور پر بند اور حذف کر دی گئی ہیں۔ جن درخواست دہندگان نے پہلے ہی اپواائنٹمنٹ لے رکھی ہے، وہ پرانے نظام کے تحت آئیں، مگر 12 دسمبر 2025 سے تمام نئی درخواستیں صرف آن لائن پورٹل پر جمع کی جائیں گی۔

نئے پورٹلز:

  • اسٹوڈنٹ ویزہ → digital.diplo.de/studium
  • ایمپلائمنٹ، جاب سیکر، ووکیشنل ٹریننگ → digital.diplo.de/visa-ewt

جرمن سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹلائزیشن سے ویزوں کی پروسیسنگ تیز ہوگی، جاری کردہ ویزوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اور پاکستانی طلبہ، پروفیشنلز اور ورکرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں گے۔ پچھلے سال جرمنی نے پاکستانیوں کو 20,000 سے زائد ویزے جاری کیے تھے، اور توقع ہے کہ نئے سسٹم سے یہ تعداد 2026 میں 30,000 سے تجاوز کر جائے گی۔

یہ اقدام جرمنی کے “Skilled Immigration Act” کا حصہ ہے، جو غیر یورپی یونین ممالک سے ہائی سکلڈ ورکرز اور طلبہ کو راغب کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ پاکستانی طلبہ، آئی ٹی پروفیشنلز اور انجینئرز کے لیے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔