لاہور میں بسنت 2026 کی سرکاری تاریخوں کا اعلان؛ 7، 8 اور 9 فروری کو جشن، رجسٹریشن اور سخت شرائط نافذ

لاہور (11 دسمبر 2025، شام 4:38) ضلعی انتظامیہ لاہور نے صوبائی دارالحکومت میں بسنت کے تہوار کے لیے باقاعدہ تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور بسنت کی تقریبات 7، 8 اور 9 فروری 2026 کو منانے کا سرکاری اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس بار بسنت کو مکمل طور پر منظم، محفوظ اور قانونی دائرے میں منانے کے لیے سخت شرائط و ضوابط جاری کیے گئے ہیں، اور پتنگ بازی سے متعلق تمام سرگرمیاں رجسٹرڈ افراد اور ایسوسی ایشنز ہی کر سکیں گی۔

رجسٹریشن لازمی، 4 کیٹیگریز کے فارم جاری:

  • فارم اے → پتنگ ساز اور ڈور بنانے والوں کے لیے
  • فارم بی → رجسٹرڈ افراد کو جاری ہونے والا سرکاری سرٹیفکیٹ (کیو آر کوڈ کے ساتھ) → یہ سرٹیفکیٹ دکان کے اندر نمایاں جگہ پر لگانا لازمی
  • فارم سی اور ڈی → کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن

پتنگ اور ڈور کی سخت شرائط:

  • پتنگ کا سائز 40 انچ سے زیادہ نہیں
  • گڈا 30 انچ سے زیادہ چوڑا نہیں
  • ڈور صرف کاٹن کی، 9 تاریں سے زیادہ نہیں
  • مانجھے میں صرف گلو، سادہ رنگ، آٹا اور کمزور شیشہ
  • پنے کی اجازت، چرخی ممنوع
  • تیز مانجھا، دھاتی تار، کیمیکل مکمل پابندی

رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں بسنت کے انتظامات میں معاونت کریں گی۔ خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخی، جرمانہ اور قانونی کارروائی ہوگی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ صرف رجسٹرڈ دکانداروں سے پتنگ اور ڈور خریدیں، اور کیو آر کوڈ چیک کر کے یقین کریں کہ سامان قانونی ہے۔