
انقرہ (9 جنوری 2026) ترکیہ نے شمالی شام میں جاری کشیدگی پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام نے مدد طلب کی تو فوری طور پر ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ترک وزارت دفاع نے بریفنگ میں بتایا کہ حلب میں جھڑپوں کے بعد صورتحال انتہائی نازک ہے، اور ترکیہ امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن معاونت کے لیے تیار ہے۔
ترک پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان قورتولموش نے پارلیمنٹ اجلاس میں کہا کہ ہم شام کی پیش رفت پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حلب میں جھڑپوں کا فوری خاتمہ اور امن کی بحالی ترکیہ کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب شمالی شام میں تناؤ عروج پر ہے، اور ترکیہ خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔






